بغیر این او سی سرکاری ہستپالوں میں آلات کی مرمت پر پابندی عائد

بغیر این او سی سرکاری ہستپالوں میں آلات کی مرمت پر پابندی عائد

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں نصب آلات کی مرمت کے لیے این اوسی لازمی قراردیتے ہوئے بغیراین اوسی آلات کی مرمت پرپابندی عائدکردی ہے ‘ ڈائریکٹرمیڈیکل ایکوپمنٹ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کےئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہسپتال (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

سربراہوں کومراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں نصب خراب آلات بارے فوری رپورٹ بھجوائی جائے اوراین اوسی لیے بغیرآلات کی مرمت نہ کرائی جائے بصورت دیگرمرمت کی مدمیں خرچ کیاگیابجٹ منظور نہیں کیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...