عوام کا اعتماد اور پراڈکٹس کا اعلیٰ معیار ہی ہماری کامیابی ہے‘ احسن رشید

عوام کا اعتماد اور پراڈکٹس کا اعلیٰ معیار ہی ہماری کامیابی ہے‘ احسن رشید

ملتان( پ ر)چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈجنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ ہمارے برانڈز کی مقبولیت کی وجہ ہمارے پراڈکٹس کا اعلی معیار ہے۔ عوام کا عتماد اور پرا ڈکٹس کا اعلی معیار ہی ہماری کامیابی ہے۔ہم اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ اس ضمن میں تاجروں، دوکانداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ اس لیئے تاجروں اور دوکانداروں کے لیئے تحفے کے طور پر لکی ڈرا سمیت دیگر انعامی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سکیمیں متعارف کی گئی ہیں۔ اور ان میں ہم نے شفافیت کوعملی طورپر یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیت کے رنگ شمع کے سنگ انعامی سکیم لکی ڈرا میں بذریعہ قرعہ اندازی بمپر پرائز حاصل کرنے والے خوش نصیب دوکاندارسلیمان حسین محمودالرحیم کریانہ سٹور نالہ ولی محمد کو بمپر پرائز مہران کار دیے جانے کے لیئے شمع بناسپتی میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لکی ڈرا میں انعام حاصل کرنے والے غریب اور خوش نصیب دوکاندار کے چہرے پر خوشی دیکھ کر ہمیں دلی سکون مسرت حاصل ہوئی۔خوشیاں تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ بے روز گارخواتین کے ساتھ معاونت ، غریب بچیوں کی تعلیم و کفالت، سماجی امور میں اپنی اشتراکیت کو بر قرار رکھیں گے۔ خدمت کا یہ سفر ہمارے لیئے باعث اعزاز ہے۔ پر اڈکٹس کو ہمہ وقت جدت کے ساتھ بہتر نہیں بلکہ بہترین انداز میں مارکیٹ میں پیش کررہے ہیں شمع بناسپتی ہمیشہ غریبوں، مستحقین کی آواز پر لبیک کہے گا۔ اور معاونت جاری رکھے گا۔ تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈجنرل ملز شیخ احسن رشیدنے خوش نصیب دوکاندارسلیمان حسین محمودالرحیم کریانہ نالہ ولی محمد کو بمپر پرائز مہران کارکی چابی دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...