یوٹیلیٹی سٹوروں پر تاحال چینی‘ گھی ‘ آئل نایاب‘ شہری پریشان

یوٹیلیٹی سٹوروں پر تاحال چینی‘ گھی ‘ آئل نایاب‘ شہری پریشان

ملتان(جنرل رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز پر تاحال چینی ‘گھی‘ آئل نایاب‘ شہری پرچون سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔مظفر آباد‘ نادر آباد‘ کینٹ‘ نواں شہر‘ شاہین مارکیٹ‘ نیو ملتان‘ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

شاہ رکن عالم کالونی کے یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ ایک ماہ سے چینی دستیاب نہیں کی جارہی ہے جبکہ پچھلے ہفتہ کے دوران گھی اور آئل بھی ختم ہوگئے ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو تمام اشیاء بازاروں سے مہنگے داموں خریدنا پڑرہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چیز فراہم ہی نہیں کرنی تو یوٹیلٹی سٹورز بنانے کا کیا فائدہ ہے۔جبکہ اس بارے یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کا موقف ہے کہ آج سے تمام سٹورز پر چینی فراہم کردی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...