میپکو نے درست کئے گئے ہزاروں بل منسوخ کر دئیے‘ صارفین کا احتجاج

میپکو نے درست کئے گئے ہزاروں بل منسوخ کر دئیے‘ صارفین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو نے درست کئے گئے ہزاروں بلوں کو منسوخ کرکے ختم کی گئی رقوم صارفین کے بلوں میں دوبارہ شامل کر دی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے‘2014سے لے کر 2016 تک کے بلوں کی درستگی اور ایڈجسٹمنٹ ختم کی جار ہی ہے‘متاثرہ صارفین (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

نے صورتحال پر احتجاج کیا ہے ‘ دوسری جانب میپکو کے ایس ڈی اوز نے منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا استحصال کرنا شروع کر دیا ہے ‘زائد لوڈ استعمال کرنے اور ذاتی ٹرانسفارمر نہ لگوانے والے صارفین کو نو ٹس بھجوانے کے اگلے روز ہی ان کے کنکشن کاٹے جار ہے ہیں‘دریں اثنا واپڈا ہائیڈرو یونین نے ہزاروں ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرانے کی خوشی میں 10نومبر کوملتان میں مرکزی جلسے کے روز یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بل منسوخ