کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی نااہلی ‘ مالی سال 2015-16 میں ٹھیکیداروں سے 82 لاکھ کی ریکوری نہ کی جا سکی

کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی نااہلی ‘ مالی سال 2015-16 میں ٹھیکیداروں سے 82 لاکھ کی ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث گذشتہ مالی سال 2015-16کے ٹھیکہ داروں سے 82 لاکھ روپے کی ریکوری نہ کر کے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بتایا گیا ہیکہ گذشتہ مالی سال 2015-16 کیلئے منڈی مویشیاں میں توڑی پرالی کی فروخت کا ٹھیکہ تحریم خان گروپ کو دیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی سستی کے باعث 82 لاکھ روپے کی ریکوری نہ کی جا سکی ہے جبکہ ملتان کیٹل مارکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کو 30 ستمبر 2016 تک ریکوری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن کمپنی کی جانب سے ریکوری کیلئے اقدامات نہ کئے جا سکے ہیں جس کے باعث 82 لاکھ روپے کی ریکوری حکومتی خزانے میں نہیں جمع کرائے جا سکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...