سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج تونسہ جائینگے ‘ بستی امیر شاہ میں بھرپور استقبال کی تیاریاں

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج تونسہ جائینگے ‘ بستی امیر شاہ میں بھرپور ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی آج براستہ ہیڈمحمدوالاتونسہ شریف جائیں گے۔تونسہ شریف جاتے ہوئے بستی امیرشاہ کے بالمقابل پیپلزپارٹی کے کارکن ان کااستقبال کریں گے پیپلزپارٹی کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ضلعی سینئرنائب صدرغلام یسیٰن گوگانی کے مطابق سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی آج9:30پربراستہ ہیڈمحمدوالابستی امیرشاہ پہنچیں گے۔جہاں پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں سابق ایم پی اے انجینئرملک بلال کھر،سابق ایم پی اے چوہدری احسن الحق نولاٹیہ ،سیدشہبازغوث بخاری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھرپوراستقبال کریں گے۔بعدازاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔جبکہ پل40پرپیپلزپارٹی کے کارکن غلام یسیٰن گوگانی کی قیادت میں استقبال کریں گے۔بعدازاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گیاس سلسلے میں ایک اجلاس مخدوم شفیق الرحمان سجادہ نشین نورشاہ تلائی کی رہائش گاہ پرمنعقدہوا۔جس میں استقبال کی تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں غلام یسیٰن گوگانی،سیدشہبازغوث بخاری،مخدوم شفیق الرحمن،یونین پتل کے صدرملک صابرحسین ارائیں،ڈاکٹریونس شاکر،سیدعمران بخاری ،لالہ عبدالستارملغانی،سمیت دیگرکارکن موجودتھے۔سابق ایم پی اے نجینئرملک بلال کھر،سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ،سیدشہبازغوث بخاری کی قیادت میں کارکن سیدیوسف رضاگیلانی کابھرپوراستقبال کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...