اساتذہ سراپا احتجاج ‘ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا فیصلہ

اساتذہ سراپا احتجاج ‘ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)اساتذہ تنظیمو ں کے گرینڈ ٹیچرز الائنس نے آئندہ ماہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ کیا ہے ‘ بتایا گیاہے کہ صوبے بھر سے اساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں کو لاہور بلا کر ناصر باغ سے ریلی نکالی جائے گی ‘ریلی کے شرکا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ‘ یہ دھرنا مطالبات کی منظور ی تک جاری رہے گا دریں اثنائپنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی سینئر نائب صدررانا الطاف نے کہا ہے کہ سکول سربراہان کے خلاف ناجائز کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو اساتذہ تنظیمیں شدید ردعمل ظاہر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کریں گی ‘ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ سکولز سربراہان کے دوسری ڈویژنوں میں ناجائز طور پر کئے گئے تبادلے کینسل کئے جائیں ورنہ صوبے بھر میں مظاہرے ہونگے ۔

دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...