واسا نے 15 یونین کونسلوں میں سیوریج لائنز بچھانے کیلئے ٹینڈرز مشتہر کر دیئے

واسا نے 15 یونین کونسلوں میں سیوریج لائنز بچھانے کیلئے ٹینڈرز مشتہر کر دیئے

ملتان(نمائندہ خصوصی ) واسا ملتان نے شہر بھر کی 15یونین کونسلز میں سیوریج لائنز بچھانے کیلئے ٹینڈر مشتہر کردیئے۔ ان یونین (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کو نسلز میں 20کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت کی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی یونین کونسل 52میں 7کروڑ 52لاکھ اور یونین کونسل 129میں 7 کروڑ 69لاکھ روپے زائد مالیت کے ٹینڈر مشتہر کئے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل 1 نظام آباد ، یونین کونسل نمبر 2امیر آباد یونین کونسل 3شاداب کولونی ، یونین کونسل 4گل گشت کالونی، یونین کونسل نمبر 5عثمان آباد، یونین کونسل 6 آفیسرز کالونی، یونین کونسل نمبر 7 شمس آباد، یونین کونسل 8 شمس آباد، یونین کونس 9 وحدت کالونی ، یونین کونسل 10خوشحال کالونی ، یونین کونسل 11حسن آباد، یونین کونسل 12مہر کالونی یونین کانسل 13میں سیوریج لائنز کی بچھائی کیلئے 5کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈر مشتہر کئے گئے ہیں۔ ٹھیکیدار کو پری کوالفکیشن کیلئے 29نومبر تک متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...