ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر غیر قانونی سکیموں کی فہرستیں اپ لوڈ

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر غیر قانونی سکیموں کی فہرستیں اپ لوڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کے احکامات پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی فہرستیں اپ لوڈ کردی گئیں۔ ان کالونیوں کے خلاف تشیہر مہم بھی جاری ہے۔ دوسری طرف اسی اتھارٹی کی جانب سے ملتان میں منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں کی فہرست سامنے نہیں آسکی، ایم ڈی اے کی ویب سائٹ پر منظور(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
شدہ ہاوسنگ سکیموں کی تعداد 5بتائی گئی ہے۔یہ فہرست 19 جنوری 2015کو جاری کی گئی۔ ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرے، اس فہرست کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ۔ ایم ڈی اے کے افسران کی اس نااہلی کیوجہ سے ضلع ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے شہری اس شش و پنچ میں مبتلا ہیں کہ منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کی فہرستیں اپ لوڈ کرنے میں کیا امر مانع ہے۔ بتایا جاتا ہے ایم ڈی اے کی جانب سے گزشتہ روز جن ہاوسنگ سکیموں کے پلاٹ لیز پر دینے کا اعلان کیا گیا اور مختلف اداروں پیش کش طلب کیں گئیں، ان میں سے صرف پانچ ہاوسنگ سکیموں کی تفصیلات ایم ڈی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ باقی 11 ہاوسنگ سکیموں کے نام منظور شدہ ہاوسنگ کالونیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے ایم ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلاننگ بھی منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں کی فہرستیں اپ لوڈ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔اور ڈنگ ٹپاڈپالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شعبہ ٹاؤن پیر پلاننگ کی اس نااہلی کیوجہ سے ایم ڈی اے کالیز پر پلاٹس دینے کا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب لیز پر پلاٹ لینے کے خواہش مند اداروں اور شخصیات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا میں سربراہ سے رابطہ کرکے موقف دیتا ہوں ۔ لیکن انہوں نے رات گئے تک موقف نہیں دیا۔