ریلوے شعبہ سگنل کے ہیڈ کلرک پر امیدواروں سے رشوت لینے کا الزام

ریلوے شعبہ سگنل کے ہیڈ کلرک پر امیدواروں سے رشوت لینے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر)سگنل منٹینر کے8ویں سکیل کے لئے لاہو روالٹن اکیڈمی میں7نومبر سے پرموشن کلاسز کا اجراء ہورہا ہے جس کے لئے ملتان سے5امیدواروں نے اس میں شرکت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خانیوال کے سگنل معاون غلام عباس‘ آصف‘ اظہر اور لیاقت پور کے فدا حسین‘ اویس اور رشید نے متعلقہ شعبہ سے رجوع کیا تو ہیڈ کلرک شیخ رفیق نے مبینہ طور پر ان6امیدواروں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
سے فی کس7ہزار روپے رشوت طے کرتے ہوئے ان سے نصف رقم ایڈوانس میں وصول کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ہیڈ کلرک کے خلاف ماضی میں بھی کرپشن‘ کمیشن کے ٹھوس شواہد ملنے پر انکوائری ہوچکی ہے مگر پرانا کھلاڑی ہونے کی وجہ سے وہ صاف بچ نکلا۔ ریلوے شعبہ سگنل کے ہیڈ کلرک شیخ رفیق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ امیدواروں کی سکروٹنی میرٹ پر کی گئی ہے۔رشوت وصولی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ الزامات بے بنیاد ہیں۔
7 ہزار