موجودہ حکمران ملک میں خونی انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں‘ جمشید دستی

موجودہ حکمران ملک میں خونی انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں‘ جمشید دستی

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہور نے پورے جنوبی پنجاب کا بجٹ ایک شہر پر لگادیا ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں لودھراں میں میلاد چوک پر لودھراں خانیوال روڈ کی حالت زار پر دیئے گئے دھرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے اس موقع پر ضلعی صدر رانا اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کا(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مقصد لودھراں کی عوام کو لوگوں کو جگانا اور تخت لاہور کی نا ا نصا فیوں اور ظلم کے بارے میں بتانا ہے اور انہوں نے کہا کہ لودھراں خانیوال روڈ ایک تو سنگل ہے دوسرابری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس سڑک پر حادثات معمول بن گئے ہیں اگر اس سڑک کو دو رویہ نہ کیا گیا توحکمرانوں کے خلاف دو تین ماہ بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دراصل یہ مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندوں کی اور پھر جہانگیر ترین کی ذمہ داری ہے لیکن وہ یہاں کی عوام کے مسائل کی آواز ایوانوں میں نہیں اٹھاتے کیونکہ وہ پیسے کے بل بوتے پر ووٹ لیتے ہیں اور پھر عوام کے وارث نہیں بنتے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا تو پھر چھوٹو گینگ اور طالبان جنم لیں گے موجودہ حکمران ملک میں خونی انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور پاکستا ن کو توڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 154کے ضمنی الیکشن سے قبل لودھراں میں آکر وزیراعظم نواز شریف نے اڑھائی ارب کا جو اعلان کیا تھا وہ پو ر ا نہیں کیا جبکہ جہانگیر ترین نے این اے 154کا ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے ڈیڑھ ارب لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف و ز یر اعلیٰ پنجاب ہیں ان کو ہمارے مسائل نظر نہیں آرہے ان کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کا سہارہ لینے کی بجائے اگرعوام میں آتالوگوں کے مسائل حل کرتا اور آج جس جگہ میں بیٹھا ہوں اسے ہونا چاہیے تھا تو اسلام آباد میں اس کے ساتھ لاکھوں لوگ ہوتے جس کی وجہ سے اسے ناکامی ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ منافقوں کا ٹولہ ہے عمران خان کو یوم تشکر کی بجائے یوم سوگ منانا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں امید کی سپریم کورٹ سے کوئی رزلٹ ملے بعد ازاں جمشید دستی نے لودھراں پریس کلب صدر پریس کلب رجب علی مرزا جنرل سیکریٹری چوہدری ریاض انجم سابق صدر مجید ناشاد،رانا شاکر محمود،عمران ریحان،عرفان ریحان،جاوید بلوچ،سید اظہر بخاری اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...