ملتان ریجن پولیس نے ٹاپ 10 ‘ ٹاپ 20 اشتہاری ملزموں کی گرفتاری میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ‘ ترجمان آر پی او
ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے ترجمان کے مطابق ملتان ریجن پولیس نے ٹاپ 10اور ٹاپ 20 قتل ،ڈکیتی اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان گرفتاری میں پنجاب بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کی جس کی وجہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سے ملتان ریجن میں انسداد جرائم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشاق احمد سکھیرا نے ملتان ریجن کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ اور مزید ہدایت دی کہ وہٹاپ 10اور ٹاپ 20 کی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں مزید بہتری لائیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ اشتہاریوں کی تعداد کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیے۔ کیونکہ یہی لوگ بعد ازاں جیلوں سے رہا ہو کر وارداتوں کا ارتکاب شروع کر دیتے ہیں وارداتوں کے انسداد کے لئے ان پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے ملتان ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان سٹی پولیس آفیسر ملتان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز وھاڑی ، خانیوال اور لودھراں کی ان کاوشوں کو سراہا ہے۔