ملتان میٹرو بس سٹیشنز پر نصب کرنے کیلئے ٹکٹ وینڈنگ مشین پہنچ گئیں

ملتان میٹرو بس سٹیشنز پر نصب کرنے کیلئے ٹکٹ وینڈنگ مشین پہنچ گئیں

ملتان( نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس اسٹیشنز پر نصب کر نے کے لئے تمام ٹکٹ وینڈنگ مشینیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں ۔12بس اسٹیشنز کے ٹکٹ بوتھ میں وائرنگ کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔میٹرو بس اسٹیشنزپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کئے جا نے کے بعد ٹکٹ وینڈ نگ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مشینیں سسٹم سے لنک کر دی جائیں گی۔ اسٹیشنز پر ٹرن سٹائیل مشینوں کی تنصیب بھی جاری ہے ،میٹرو بس منصوبے کے مزید 6بس اسٹیشنز کیلئے سولر گلاس گزشتہ روز ملتان پہنچ گیا ہے۔نصف سے زائد اسٹیشنز پر سولر گلاس نصب کیا جا چکا ہے ۔کراچی سے بقیہ سولر گلاس کی کسٹم کلئیرنس مکمل ہو چکی ہے اور جس کو دو روز کے اندر ملتان پہنچا دیا جائے گا۔میٹرو بس اسٹیشنز پیپلز کا لونی سے انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جبکہ بی سی جی چوک میٹرو بس اسٹیشنز کے انڈر پاس میں ٹائیل لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ فلائی اوور کے نیچے بی سی جی چوک کی تزئین و آرائش جاری ہے ۔ میٹرو بس روٹ پر لینڈ سکیپنگ کا ٹارگٹ مکمل کر نے کے بعد مختلف دستیاب جگہوں پر شجرکاری جاری ہے اور نادرن بائی پاس پر ایک اور فوارہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔ بس ڈپو اور میٹرو بس روٹ کو لنک کر نے والی سڑک کی کارپیٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

میٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...