او ایل ایکس پر نوکری کا اشتہار ‘ ملزم نے لڑکیوں کے اغوا کا اعتراف کر لیا

او ایل ایکس پر نوکری کا اشتہار ‘ ملزم نے لڑکیوں کے اغوا کا اعتراف کر لیا

ملتان(کرائم رپورٹر) او ایل ایکس پر نوکری کا اشتہار دے جوان لڑکیوں کو اغوا کرنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ملزم بشیر احمد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے گروپ کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا تھا کہ درجن سے زائد لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انہیں میلسی لے جا کر بدکاری کا اڈا چلاتے۔بشیر احمد نے اپنے ساتھ شریک جرم کا نام خالد بتایا ہے اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ کاروائی دو دنوں میں مکمل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کرنے والے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔اس کے مکمل گینگ کا پتا چلایا جائے گا۔ملزم بشیر کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں گذشتہ روز میڈیکل میں لڑکی سے بداخلاقی ثابت ہوگئی۔

نوکری اشتہار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...