تنخواہ بند کیے جانے کا صدمہ ‘ واٹر مینجمنٹ کا ایک اور ملازم چل بسا

تنخواہ بند کیے جانے کا صدمہ ‘ واٹر مینجمنٹ کا ایک اور ملازم چل بسا

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی) واٹر مینجمنٹ کنٹریکٹ ملازمین وہاڑی سمیت پنجاب بھر میں ریگو لر نہ کیے جا نے پر گز شتہ ایک ماہ سے کا م چھوڑ ہڑتال پر تھے کہ گزشتہ دنوں ذرائع کے مطابق ڈی جی واٹر مینجمنٹ اور سیکرٹری زراعت نے مبینہ طور پر دوسو سے زاہد ملا زمین کو نوکری سے نکال دیا اور پھر اکثر ملازمین کی تنخواہ بند کردی گزشتہ روز جب تنخواہیں بند کرنے کی اطلاع راڈ مین افضال احمد(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سکنہ چک نمبر27ڈبلیوبی تک پہنچی تو صدمہ برداشت نہ کرسکا اور ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا موت کی خبر سن کر اسکی داد ی کلثوم بی بی سکنہ 157ڈبلیو بی تک پہنچی تو وہ بھی صدمہ سے وفات پا گئی جب دونوں دادی پوتے کی میتیں اُٹھی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ، جس پر آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ضلعی صدر احمد رضا ، تحصیل صدر میاں محمد اختر ، ساجد انور ودیگر نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کر تے ہوئے بتا یا کہ راڈ مین افضال احمد سے قبل بستی پیر والی کے رہا ئشی راڈ میں باقر شاہ کاوالد جعفر حسین شاہ بیٹے کی تنخواہ بند ہو نے پر پریشانی میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی کو جا ملا تھا اور اوکاڑہ کا رہا ئشی راڈ مین طالب حسین اور شو کا زنوٹس جاری ہونے کے سبب اب تک چار قیمتی جا نیں اس دنیا سے جا چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملا زمین کو نوکریوں سے نکلتے اور تنخواہیں بندکرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو 10تو مبر اپنے بیوی بچوں سمیت وزیر اعلیٰ ہا ؤس لا ہور کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...