سکالر شپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب

سکالر شپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب

رحیم یارخان(بیورونیوز) پنجاب حکومت نے سال2016-17ء کے تعلیمی وظائف کے لیے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اقلیتی طلباء سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ‘ اقلیتی طلباء وظائف کے حصول کے لیے وزارت انسانی حقوق ومذہبی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہم آہنگی کی وساطت سے تیس روزکے اندردرخواستیں بھجواسکتے ہیں تاہم ان وظائف کے حصول کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم صرف ایسے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے گذشتہ سال امتحان میں 50فیصدسے زائدنمبرحاصل کیے ہیں اورجن کے والدیاسرپرست کی ماہانہ آمدن بیس ہزارسے زائدنہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...