جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 18 اشتہاریوں سمیت 44 ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 18 اشتہاریوں سمیت 44 ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔04منشیات فروشوں، 06 نا جائز اسلحہ ،01اشتہاری ملزم کو بھگانے والے ،02غیر قانونی گیس ری فل کرنے والے ،11 جواریوں،01 آتش بازی کا سامان (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

رکھنے والا،01 ون ویلنگ کرنیوالوں، اور18اشتہاری مجرمان سمیت44ملزمان گرفتار۔36لیٹر شراب ،04 پسٹل معہ 13 گولیاں اور 01رپیٹر 12بور ، وٹک رقم 30650/- روپیبرآمد۔پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزمان جہانگیر سے 8لیٹر شراب ، محمد شہزاد سے 8لیٹر شراب ، خالد حسین سے 10لیٹر شراب اور کاشف سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان عرفان سے 01پسٹل معہ 04گولیاں،عامر سے 01پسٹل معہ03گولیاں،غلام شبیر اور رضوان سے 01پسٹل معہ03گولیاں ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اکبر سے 01رپیٹر 12بور،پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ملزم بشیر احمد سے01پسٹل 30بور معہ03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم شاہ رخ خان کو پرچی جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 400روپے ، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزمان رحمت ، خرم، نعیم ، امجد اور شہزاد کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم21800روپے اور ملزمان نعیم ، ابراہیم ، اشتیاق اور مشتاق کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 7200روپے اور ملزم بلال سے وٹک رقم 1250روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم کاشف کو غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم محمد عمر کو غیر کانونی گیس ری فل کرنے پرقابو کر کے مقدمات در ج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اکرام اللہ کو ون ویلنگ کر تے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کپ نے ملزم مہران سے120انار،35شرلیاں اور90پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے اشتہاری مجرم خضر حیات کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمد اکبر کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں445نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے135موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے5 اے کیٹیگری جبکہ13کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے علاوہ ازیں ان میں سے 06ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...