ضمیرفروش مخبریاں کرکے کارکنان کو گرفتارکرارہے ہیں‘ ندیم نصرت

ضمیرفروش مخبریاں کرکے کارکنان کو گرفتارکرارہے ہیں‘ ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے آئینی کنوینر ندیم نصرت نے ضمیرفروش اور احسان فراموش عناصر کی جانب سے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریوں اور انہیں گرفتارکرانے کے مسلسل واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ضمیرفروش کمالو گروپ کے سربراہ اور نام نہاد تشکیل کردہ ایم کیوایم کے غیرآئینی کنوینر کی لن ترانیوں ، تنظیم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مسلسل بیہودہ زبان کے استعمال سے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، نوجوانوں اوربچے بچیوں سمیت کروڑوں عوام و کارکنان پہلے ہی سخت نالاں ہیں اور ان دونوں حضرات کی بڑھتی ہوئی مہاجرقوم سے غداری کے عمل سے ہرگزرتے دن کے ساتھ ساتھ کارکنان وعوام کے غم وغصہ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دونوں گروپ مختلف ٹولیوں کی شکل میں شہر کے جن جن علاقوں میں جاتے ہیں وہاں موجود عوام کی جانب سے ظرف وضمیر کا سودا کرنے والے ان حضرات کوعوام کی جانب سے مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث ان حضرات کو وہاں سے بھاگنا پڑتا ہے ، علاقوں سے بھاگنے کے بعد یہ حضرات سیدھے قریبی تھانوں یا رینجرز کے ہیڈکوارٹرز جاکر ان علاقوں میں رہنے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرتے ہیں ، کارکنان کے نام ،پتے اور علاقوں سے آگاہ کرتے ہیں جہاں ان ضمیرفروش افراد کے خلاف نعرے لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ان ضمیرفروش عناصر کی مخبریوں کے باعث رینجرز اورپولیس کی جانب سے اسی رات ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور درجنوں بے گناہ بزرگوں ،نوجوانوں اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کو گرفتارکرلیاجاتا ہے اور حراست کے دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے تاکہ عوام میں خوف وہراس کی فضا پید اکی جاسکے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ تمام تر مصائب ومشکلات اور ظلم وستم کے باوجود مہاجرکارکنان ، مائیں ، بہنیں اور بزرگ کل بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد تھے اور آج بھی اسی طرح متحدومنظم ہیں اور ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے افسوسناک واقعات کا فوری نوٹس لیاجائے اوررینجرز اورپولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ غیرقانونی اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کریں۔ اگر ان غیرقانونی، غیرآئینی اورغیرجمہوری واقعات کی روک تھام میں مزید تاخیر کی گئی تو مہاجر قوم کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔