حیدرآباد ،شراب کی کھلے عام فروخت کا آئی جی نے نوٹس لے لیا

حیدرآباد ،شراب کی کھلے عام فروخت کا آئی جی نے نوٹس لے لیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی کھلے عام مبینہ فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے تفصیلی وضاحت پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ فی الفور تمام تر قانونی کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے شراب کی مبینہ فروخت کو بند کرایا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...