پاک چین اقتصادی راہداری مخالفین کو انجام تک پہنچایا جائیگا ‘ ثروت اعجاز

پاک چین اقتصادی راہداری مخالفین کو انجام تک پہنچایا جائیگا ‘ ثروت اعجاز

ملتان (سٹی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے خلاف 18بھارتی ایجنٹ سہولت کاروں کی گرفتاری دنیا دیکھ لے بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،ملکی سلامتی کے ادارے اور عوام ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہیں ،دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی ملک میں امن، ترقی وخوشحالی کو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

فروغ ملے گا ،پاک فوج اور ملکی سلامتی کے ادارے کی ملک کے دفاع وسلامتی کیلئے قربانیوں پرپوری قوم کو فخر ہے ،پاک چین راہداری کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے ،ہندوستان میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل مسلم کشی اور مسلمانوں کوبدنام کرنے کی سازش ہے ،بھارت انتہا پسند ہندوں کے ذریعے اور سرکاری سطح پر اقلیتوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کی جانی چاہیے ،مودی خود انتہا پسند اور بین الاقوامی دہشتگرد ہے جو دنیا کے امن کو انتہا پسند اور دہشتگردانہ کاروائیوں سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،مودی کا کوئی زور اب چلنے نہیں گے ،دہشتگرد سرحد پار ہوں یا اندر پوری یکجہتی سے انہیں ناکام بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر عیادت کیلئے آنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پانامہ کے پیچھے اب کوئی چھپ نہیں سکے گا ،ملک کا ٹیکس چوری اور غیر قانونی بھاری رقم ملک سے باہر بھیجنے والوں کو جواب دینا ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...