فاضل پور میں 50جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کاانعقاد

فاضل پور میں 50جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کاانعقاد

راجن پور (نامہ نگار ) راجن پور کے نواحی علاقے فاضل پور میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لیے پنڈال سجایاگیا اس اجتماعی شادی کا اہتمام صوفی و یلفیر فاونڈیشن کے جانب سے کیا گیا تھا ،صوفی فاؤنڈیشن کے سرپرست صوفی محمد انور مدنی نے بچیوں سمیت تمام جوڑوں کو گھریلو اشیاء جن میں چارپائیاں ،رضائیاں ،ملبوسات ،گھریلو استعمال کے برتن کرسیوں پر مشتمل ایک لاکھ ا روپے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کا جہیزتحفہ میں میں دیا گیا،جبکہ جوڑوں کے ساتھ آنے والے باراتیوں کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔نوبیاہتا شادی شدہ جوڑوں کا کہنا تھا کہ اس تنظیم نے ان کی شادی کراکر احسانِ عظیم کیا ہے ،سرپرستِ اعلیٰ صوفی ویلفئیر فاؤنڈیشن صوفی محمد انور مدنی نے میڈیا کو بتلایا کہ وہ دس سالوں سے اجتماعی شادیاں کرارہے ہیں اور ابتک تین ہزار کے قریب شادیاں کرا چکے ہیں صوفی محمد انور مدنی کے مطابق 2017 تے مذید تین سو مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...