مزید 150 سکول سربراہوں کو ناقص امتحانی نتائج پر نوٹس دینے کافیصلہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر) سکولز سربراہان کی جان عذاب میں آگئی ‘محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر کے گریڈ 17سے 20کے مزید 150سکول سربراہان کو ناقص امتحانی نتائج پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا‘شوکازنوٹس پانے والے سکول سربراہان کی تعداد450ہو جائے گی‘ اساتذہ تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کرنے کی دھمکی دے دی‘ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اگلے مرحلے میں صوبے کے مزید 150ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو شوکاز(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے سکولز سربراہان کو جاری نوٹسوں میں تعلیمی بورڈز کے نتیجے سے کم نتیجے ‘دہم میں داخل تعداد کی نسبت میٹرک میں کم تعداد میں طلبہ کے داخلے بھجوانے ‘طلبہ کے حاصل کردہ نمبروں کی گریڈنگ کو بنیاد بنایا گیا ہے ‘ مجموعی طور پر رینکنگ میں صفر سے 5فیصد نمبروں والے سکولز سربراہان کو شوکاز نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ناقص کارکردگی کے الزام میں انٹر ڈویژن تبادلوں کی سزا پانے والے بیشترسکول سربراہان کو دئیے گئے شوکاز نوٹسز پر ذاتی شنوائی کرلی ہے‘ باقی سکولز سربراہان کی ذاتی شنوائی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔