احتساب تحریک انصاف کا ہونا چاہیے جسکی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی: رانا مشہور احمد

احتساب تحریک انصاف کا ہونا چاہیے جسکی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی: رانا مشہور ...

خانیوال، دنیا پور، بہاولپور(بیورونیوز، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) صو بائی وزیرِ تعلیم پنجا ب رانا مشہو د احمد خا ں نے کہا ہے کہ دھرنوں اور لا ک ڈاؤ ن کی سیا ست کو پا کستان کی عوا م نے مستر د کر دیا ہے احتسا ب تحریک انصاف کا ہونا چا ہیے جسکی وجہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سے ملک میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی ، سی پیک کا منصو بہ پاکستان کے عوا م کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گا سی پیک منصو بہ کی بدو لت ملک میں لا کھو ں افراد کو روزگار بھی ملے گا ۔ تعلیم کے بغیر ہم ترقی یا فتہ اقوا م کی صفو ں میں شامل نہیں ہو سکتے ، پنجا ب حکو مت صو بہ میں تعلیم کے شعبہ میں انقلا بی اقدا مات اٹھا رہی ہے اور ایجوکیشن کا بجٹ 312ارب روپے کر دیا گیا ہے جس میں ہر سا ل بتدریج اضا فہ کیا جا رہا ہے انہو ں نے یہ با ت ڈی سی آفس خانیوال میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کہی جس میں ایم این اے محمد خا ن ڈا ہا ، ایم پی اے چو دھری فضل الرحمن ، ڈی سی او زید بن مقصود بھی مو جو د تھے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جا نب سے 2013تا 2016تک 16ہزار میگا وا ٹ کے بجلی کے منصو بہ جات لگائے گئے ہیں جو تا ریخ میں پہلے کبھی نہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیا تی منصو بہ جا ت کا رخ جنو بی پنجا ب کی طرف کر دیا گیا ہے ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا خصو صی فو کس تعلیم ، صحت ، انفراسٹریکچر ، سیوریج اور صا ف پا نی کی فرا ہمی کے منصو بو ں پر ہے اور وہ بہت جلد ان ترقیا تی منصو بہ جا ت کا خو د معا ئنہ کریں گے صو بائی وزیرِ تعلیم نے ایک سوا ل کے جوا ب میں کہا کہ صو بہ میں سکو لو ں میں 36ہزارایڈیشنل کلاس رو مز 2سا ل کے دور ا ن تعمیر کئے جائیں گے جن پر اربو ں روپے لا گت آئے گی ، مسنگ فسیلیٹیز اور دیگر سہو لتو ں کی فرا ہمی اسکے علا وہ ہے ۔ صو با ئی وزیر نے میڈیا کی نشا ندہی پر ڈی سی او کو شہر میں سیور یج کے مسائل حل کر نے کی ہدا یت کی ، دریں اثنا ڈی سی او دفتر نے منعقدہ محکمہ تعلیم کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے صو بائی وزیر نے ہدایت کی کہ سکو لو ں کی سکیو رٹی کے ایس او پیز پر 100%عمل درآمد کروا یا جائے ، اجلا س میں ایم این اے محمد خان ڈا ہا ، ایم پی اے چو دھری فضل الرحمن ، ڈی سی او زید بن مقصود ، ای ڈی او تعلیم اعزاز احمد ، ڈی ایم او چو ھدری صہیب اقبا ل اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسرا ن نے شرکت کی. دنیاپور (نامہ نگار ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہودخا ں نے گزشتہ روز دنیاپور پبلک سکول دنیاپور کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہت اعلیٰ ٹیلنٹ موجود ہے اور مستقبل میں یہ خطہ پاکستان کی تعمیر میں مثالی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرہ کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں تعمیر ی کردار ادا کریں دنیاپور محکمہ تعلیم کے لیے مزید فنڈز بھی جاری کریں گے ۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر دنیاپورنجیب اللہ ترین نے صوبائی وزیر کو پبلک سکول کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اور سکول کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے مذکورہ سکول کے لیے بسوں کی فراہمی، سکول کے کانووکیشن ہال کی تعمیر کی ضرورت اور سکول کے غریب طلباء و طالبات کے لیے مفت تعلیم کی پالیسی بنانے اور ان کے لیے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی وزیر ان مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ قریشی، میاں جہانگیر سلطان بھٹہ ، پرنسپل سکول ہذا چوہدری امجد گجر، راؤ عمر جاوید ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب راؤ عابد علی خاں، چوہدری ہوشیار دین، ندیم اعجاز ہاشمی، شہبازسعید طور ، ہدایت اللہ زرگر، خواجہ شریف، فہد نور خاں جوئیہ، افتخار الحسن ،سیدمحمد رفیق شاہ بخاری ایڈووکیٹ،خواجہ اظہر، خواجہ احمد رضا، شہباز اکمل بلوچ موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور کے مطیع اللہ آسٹرٹرف ہاکی گراؤنڈ میں ضلع کے نامور سکولوں گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول اور گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول کے مابین کھیلے گئے دوستانہ نمائشی ہاکی میچ کا افتتاح بطور مہمان خصوصی کیا۔یہ میچ بہاول پور کے سرکاری سکولوں میں سکول کی سطح پر’’ کھیلوں کے احیا وفروغ پراجیکٹ ‘‘کے تحت کھیلا گیا تھا۔میچ سے قبل دونوں سکولوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا صوبائی وزیر سے تعارف کروایا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر بھی بطور مہمان اعزاز تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تقریب میں سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے کھیلوں کے فروغ کے اقدام سے جلد ہی جونئیر مطیع اللہ خان، سمیع اللہ اور شہباز نکلیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ سکولوں میں سپورٹس کے فروغ کے لئے کھیلوں کے مختص پیریڈز کو بحال کر دیا گیا ہے جس سے طلباوطالبات میں کھیلوں سے رغبت پیدا ہو گی۔تقریب میں ممبران اسمبلی مسز فوزیہ ایوب قریشی، صبیحہ نذیر،حسینہ ناز، ہاکی کے نامور کھلاڑی وسابق ایئر پورٹ منیجر بہاول پور ہدایت اللہ، نامور اولمپیئن مطیع اللہ خان، ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم چوہدری بشیر احمد، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا طارق، مشہور دانشور حبیب اللہ بھٹہ بھی شریک تھے۔تقریب میں ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہان، ہیڈ ماسٹرز وہیڈ مسٹریس اور کھیلوں سے شغف رکھنے والے کھلاڑی طلباوطالبات ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اورمحکمہ سپورٹس کے افسران سید متین احمد، مقصود الحسن، طلعت مسعود،تیمور ثمین ودیگربھی موجود تھے۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ضلع بھر کے 101سکولوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا جن میں 50سکولوں کو فٹ بال، 50کو ہاکی اور 85سکولوں کو والی بال کا سامان دیا گیا۔تقریب میں انتظامی امور کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد طیب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر حسنین خالد سنپال نے سنبھالے جبکہ تقریب میں میزبانی کے فرائض محمد شکیل نے ادا کئے۔تقریب کے آخر میں ضلع بھر سے آئے ہوئے سکولوں کے سربراہان کے حوالہ کھیلوں کا سامان کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...