ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور نیچے آکر ہلاک، کنواں کھودتے مزدور جاں بحق
خانیوال ، دنیاپور، سمہ سٹہ، خانقاہ شریف (نمائندگان)حادثے کی زخمی چل بسا، ٹریکٹر الٹنے سے نوجوان ڈرائیور نیچے دب گیا، کنویں سے اینٹیں نکالتے ایک مستری جاں بحق خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ رو ز ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال کے گیٹ کے سامنے اعو ان چو ک سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ٹر الے سے ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس میں 9سالہ بچی موقع پر جا ں بحق ہو گئی تھی جبکہ میاں بیو ی شدید زخمی ہو گئے تھے گزشتہ رو ز مظفر بھی زخمیوں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا باپ بیٹی کا جنازہ ادا کر دیا گیا ہے ۔ دنیا پور سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر 10ایم کے رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان توقیر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
خان بلوچ گزشتہ روز اپنے ٹریکٹر پر سوار ہو کر جام واہ مائنر کی پٹڑی پر جا رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو کر اس کا ٹریکٹر پٹڑی سے کئی فٹ نیچے جا گراجس کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بح ہو گیا۔ متوفی کی اگلے ماہ شادی ہونے والی تھی۔ سمہ سٹہ ،خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر کے مطابق گزشہ روز زمیندار شیخ دلشاد کے ٹیوب ویل کے پرانے کوئیں سے اینٹیں نکالنے کے لئے مستری منظور اور ظفر اقبال عرف بڈھا کوئیں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا ۔دونوں مٹی کے تودے کے نیچے دب گئے لیکن خوش قسمتی سے ظفر اقبال کا دھڑ مٹی سے باہر رہا جبکہ مستری منظور کے صرف بازو ہی دکھائی دے رہے تھے 1122 پر اطلاع دی گئی ۔1122 اور مقامی لوگوں نے ظفر اقبال کو تو زندہ نکال لیا لیکن مستری منظور مٹی کے مزید تودے گرنے سے دب گیا جب نکالا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا ۔