سی ایس پی افسران کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ، ایجنسیوں کارروائی میں ناکام

سی ایس پی افسران کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ، ...

ملتان(شیخ ارسلان سے)ملک میں سائبرکرائم ایکٹ برائے نام ،خلاف ورزیوں پر ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیز ہیکرز کے خلاف کاروائی میں بری طرح ناکام۔ سی ایس پی آفسران کے فیس بک اکاونئٹ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہو گیا ہے ۔مختلف سی ایس پی آفسران کا اکاوئنٹ ہیک کر کے چند گھنٹوں میں مختلف شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر منظر عام سے غائب ہو جاتا ہے۔کچھ عرصہ قبل سابق ایس پی صدر ملتان عاطف نذیر کا فیس بک اکاوئنٹ ہیک کر کے نامعلوم ہیکر نے لاکھوں بٹور لیے ،جبکہ گزشتہ روز پاکستان پولیس سروسز سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی منصور رانا کا فیس بک اکاوئنٹ بھی ہیک (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کر لیا گیا۔اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی منصور رانا کا فیس بک اکاونٹ نامعلوم ہیکرنے ہیک کر کے اس نے ان کے دوستوں کو مختلف پیغامات بھیجے جس میں اس نے انہیں بتایا کہ وہ یوکرائن میں ہیں اور ان کا اے ٹی ایم کارڈ گم ہوگیا ہے اورانہیں پیسوں کی اشد ضرورت ہے، اس طرح ہیکر نے مختلف دوستوں سے 1لاکھ 63ہزار روپے مانگے ۔اور انہیں بتایا کہ ویسٹرن یونین کے ذریعے انہیں پیسے بھجوائے جائیں۔ اپناپتہ یوکرائن کا شہر کیو اور پوسٹل کوڈ 02192بتایاجبکہ منصور الحق رانا کے نام رقم بھجوانے کا کہا۔اس چکر میں آکر ان کے مختلف دوستوں نے انہیں پیسے بھجوائے اس طرح درجنوں افراد لاکھوں لٹا بیٹھے بعدازاں ایس ایس پی منصور الحق رانا نے اس بارے میں روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ان کا اکاوئنٹ ہیک کیا گیا انہیں نہیں پتاکہ یہ سب کیسے ہوا۔واضح رہے کہ 7ماہ قبل ایس پی صدر ملتان عاطف نذیر کا فیس بک اکاوئنٹ بھی اسی طرح ہیک کیا گیا اور ان کے دوستوں سے ہیکر نے ان کے نام پر پیسے بٹور ے تھے۔تاہم اس بارے ایف آئی اے سمیت دیگر ایجنسیز سائبر کرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہیں۔

اکاؤنٹ ہیک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...