جن پور کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے50لاکھ گرانٹ کااعلان

جن پور کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے50لاکھ گرانٹ کااعلان

ترنڈہ محمد پناہ( نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 285 مخدوم سید محمد مسعود عالم نے امیدوار چیئر مین یونین کونسل رندان سید طارق حسین رضوی کی طرف سے دی گئی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حلقہ 285کو سابقہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے مگر اب حلقہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے حلقہ کی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تمام یونین کونسل میں برابر ریکارڈ ترقیاتی فنڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں جن پور تا اللہ آباد ڈبل میٹل سڑک پروجیکٹ کی منظوری جلد وزیر اعلیٰ پنچاب میاں محمد شہباز شریف سے لے لوں گا اس موقع پر مخدوم سید محمد مسعود عالم نے جن پور شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے پچاس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا تقریب میں چئر مینز مخدوم سید صفدر رضوی ،سید لال شاہ بخاری ، مہر مولا داد سیال ، سید صفدر بخاری ، قاضی ظفر نوید، سید طارق حسین رضوی ،سید نسیم احمد زیدی ، سید اے ڈی شاہ ، سید رضا گیلانی ، سردار امداد رسول خان جتوئی، سید کلیم رضوی ،جام طارق بھیلا ،جام اخلاق احمد ، سید شاہد اقبال گیلانی ، سید اصغر رضوی ، رانا ہارون عباس ،سید فہد ریاض ، سید لطف جہانیاں ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر جاوید اقبال زیدی دیگر موجود تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...