کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر تشویشناک ہے‘ معراج الہدی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر تشویشناک ہے‘ معراج الہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر پرگہری تشویش اوراسے کراچی آپریشن کو سبوتازکرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کا سختی سے نوٹس،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی اور قیام امن کے لیئے ٹھوس اقدامات کریں ۔انہوں نے آج ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدرد ی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن اوراہلکاروں کی قربانیوں کے نتیجے میں کراچی میں قیام امن کی طرف کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی مگر اسٹریٹ کرائم کی بڑہتی ہوئی وارداتوں اوردہشتگردی کی حالیہ لہرنے شہریوں میں ایک بار پھر تشویش کی لہراورعدم تحفظ کا احساس پیدا کردیا ہے۔شہربھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ اورجگہ جگہ کیمرے نصب ہونے کے باوجوددن دہاڑے اوردیدہ دلیری کے ساتھ اسٹریٹ کرائم اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات قانون نافذکرنے والے ادراوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے!اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشتگردی کی اس تازہ لہر کا بڑی سختی سے نوٹس لیکر حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے،حکومتی غفلت سے کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ دہشتگردوں کے حوصلے مزیدبڑہ جائیں اورشہر کا امن ایک بارپھرتہہ بالا کرنیں لگیں۔صوبائی امیر نے مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کے لیئے صبروجمیل کی دعا کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...