شہر قائد میں دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں دہشت گردی کا خطرہ ایک بار پھر بھرپور انداز میں منڈلانے لگا ہے۔دہشتگردوں کے تین سلیپر سیل ایکٹو ہونے کا انکشاف ہواہے۔ سنسنی خیز انکشاف کے بعدامن دشمنوں کے سہولت کاروں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔ واقعات کو روکنے کی حکمت عملی بھی بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تین گروپ ملوث ہیں۔ دو کو مذہبی جبکہ ایک کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ صورتحال میں بہتری لانے کیلئے مذہبی جماعتوں کے رہنماں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔