پی ایس پی میں ہندو اور سکھ برادری کی شمولیت خوش آئند ہے، مصطفی کمال

پی ایس پی میں ہندو اور سکھ برادری کی شمولیت خوش آئند ہے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں ہندو اور سکھ برادری کے وفود نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ راجندر کمار کی سربراہی میں پی اینڈ ٹی کالونی سے آئے ہوئے وفدنے پارٹی چیئر مین سید مصطفی کمال سے ملاقات کی ،ان کی جانب سے دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شمولیت پر مسرت اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام اکائیوں کو پاکستان کے جھنڈے تلے متحدکریں گے ۔وفود کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے دروازے ہر پاکستانی کے لئے کھلے ہوئے ہیں اس پارٹی کا مقصد تمام پاکستانیوں سے رنگ، نسل، زبان کی تفریق کو ختم کرنا ہے ،کسی بھی مذہب کے ماننے والے پاکستان کے جھنڈے تلے خود کو کسی سے کم تصور نہ کریں ، پوری پاکستان قوم ایک ہے اس میں تمام اقلیتوں کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ہم ہتھیاروں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی کی حقیقی جدو جہد کرنا چاہتے ہیں اور ایسے پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جہاں تمام پاکستانیوں کو بلا کسی رنگ و نسل و مذہب کے امتیاز کے تمام حقوق حاصل ہوں۔اس موقع پرسینئر وائس چیئر مین افتخار اکبر رندھاوا، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی نیک محمد اور ممبر نشنل کونسل ڈاکٹر یاسر بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...