عراق میں دو دھماکے،25افراد ہلاک

عراق میں دو دھماکے،25افراد ہلاک
عراق میں دو دھماکے،25افراد ہلاک

  


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں تکریت اور سمارا میں دو مختلف دھماکوں میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ شمالی شہر موصل سے دو سو کلومیٹر تکریت میں ہوا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ایمبولینس کو ایک چیک پوسٹ پر اڑا دیا۔ سمارا بھی بھی بارود سے بھری ایمبولینس کو مسجد کی پارکنگ میں اڑایا گیا۔ دونوں دھماکوں میں پچیس افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ داعش نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...