سپر پاور کی پاور کی جنگ میں ایک روز باقی، ہیلری کی برتری مستحکم ،دنیا کی نظریں امریکہ کے صدارتی الیکشن پر لگ گئیں

سپر پاور کی پاور کی جنگ میں ایک روز باقی، ہیلری کی برتری مستحکم ،دنیا کی ...
سپر پاور کی پاور کی جنگ میں ایک روز باقی، ہیلری کی برتری مستحکم ،دنیا کی نظریں امریکہ کے صدارتی الیکشن پر لگ گئیں

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف ایک روز باقی ہے، سپر پاور کی پاور کی جنگ میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، دنیا بھر کی نظریں بھی منگل کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔ ادھر ڈیمو کریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف برتری مستحکم کرلی ہے، تازہ ترین سروے کے مطابق چار طرفہ مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو 44 فیصد، ڈونلڈ ٹرمپ کو 40 فیصد، لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار گیری جونسن کو 6فیصد اور گرین پارٹی کی امیدوار جِل سٹین کو 2فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔مقابلہ 2طرفہ ہو تو ہلیری کلنٹن کو 48فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 43فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...