کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، مذہبی رہنما سمیت مزید 27گرفتار

کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، مذہبی رہنما سمیت مزید ...
کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، مذہبی رہنما سمیت مزید 27گرفتار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے مذہبی رہنما علامہ اقبال احمد سمیت مزید ستائیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ علامہ اقبال احمد کو نیو رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ادھر عزیز آاد کے علاقے بھنگوریا گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔ گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 2مفرور ملزموں سمیت7 افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال اور میٹروول کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...