امریکی الیکشن، انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے بھی ووٹ کاسٹ ہوگا

امریکی الیکشن، انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے بھی ووٹ کاسٹ ہوگا
امریکی الیکشن، انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے بھی ووٹ کاسٹ ہوگا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل سپیس سٹیشن پر موجود امریکی خلا باز شین کمبرو بھی امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن سے منگل کے روز براہ راست ووٹ کاسٹ ہوگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق2004 کے صدارتی انتخاب میں عالمی خلائی اسٹیشن سے پہلی بار ووٹ ایک امریکی خلاباز لی روئے نے کاسٹ کیا تھا۔الیکشن حکام صرف ایک ای میل کریں گے اور شین اس کو پر کرکے واپس بھیجیں گے۔ اس طرح اسے ووٹ کیلئے کسی لمبی لائن میں باری کا انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...