کراچی میں دہشتگردوں کے سلیپر سیل سرگرم،ٹارگٹ کلنگ میں تین گروپوں کے ملوث ہونے کا انکشاف, بڑی گرفتاریوں کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں دہشتگردوں کے سلیپر سیل سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تین گروپوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد ان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق روشنیوں کے شہر میں دہشتگردوں کے سلیپر سیل ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، مذہبی رہنما سمیت مزید 27گرفتار
دوسری جانب حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں تین گروپوں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ان تین گروپوں میں سے دو کو مذہبی اور ایک کو سیاسی جماعت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے مذہبی رہنماو¿ں کی گرفتاریوں کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔