صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے ہیلری کو کلین چٹ مل گئی

صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے ہیلری کو کلین چٹ مل گئی
صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے ہیلری کو کلین چٹ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ای میل سیکنڈل کی تحقیقات کرنے والے ادارے ایف آئی نے صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے ڈیمو کریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہو کہ انھوں نے بحیثیت وزیرِ خارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔خیال رہے کہ ایف بی آئی نے جولائی میں کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے خفیہ معلومات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ادارہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش نہیں کرے گا تاہم دو ہفتے قبل ایک مرتبہ پھر جب ان کی نئی ای میلز کی تحقیقات کا عندیہ دیا گیا تو ہلیری کلنٹن انتخابی مہم نے ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں :سپر پاور کی پاور کی جنگ میں ایک روز باقی، ہیلری کی برتری مستحکم ،دنیا کی نظریں امریکہ کے صدارتی الیکشن پر لگ گئیں

ہیلریکلنٹن کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی کانگرس کے ممبران کو اتوار کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ایجنسی نے ہلیری کی ای میلز کا جائزہ لے لیا ہے اور اس حوالے سے اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔