کون کیا ہے؟ امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے بارے میں جانئے

کون کیا ہے؟ امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے بارے میں جانئے
کون کیا ہے؟ امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے بارے میں جانئے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات کا معرکہ ایک روز بعد ہوگاجس کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی نے ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان میں اتارا ہے۔ ہیلری کلنٹن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں پہلی خاتون امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2016 کے انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو مضبوط امیدوار کے طور دیکھا جارہا ہے۔

انہتر سالہ سابق خاتونِ اوّل، سینیٹر، وکیل اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن چھبیس اکتوبر کو شکاگو میں پیدا ہوئیں۔ ہلیری 1975 میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ 1974 میں ہلیری نے اس دور کے مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کیس کی پیروی کی۔ رچرڈ نکسن کے صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد ہلیری کو آرکنساس یونیورسٹی کی پہلی خاتون معلمہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 1976 میں بل کلنٹن امریکہ کے اٹارنی جنرل منتخب ہونے پر ہلیری کو صدر جمی کارٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ 1978 میں 32 سال کی عمر میں جب بل کلنٹن گورنر کے عہدے پر فائز ہوئے توہلیری نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ہلیری کلنٹن فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں اور چلڈرن فنڈز قائم کرنے پر انہیں امریکہ کی طاقتور ترین وکیل قرار دیا گیا۔ ہلیری کلنٹن نے 2001 سے 2009 تک بحیثیت سینیٹر فرائض سرانجام دئیے۔

2007 میں انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی میں نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن براک اوبامہ کو اکثریت حاصل رہی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے برسر اقتدار آنے پر ہلیری کلنٹن نے صدر اوبامہ کے ساتھ بطور وزیر خارجہ کام کیا۔ دسمبر 2012 میں ہلیری کی جانب سے بحیثیت امریکی وزیر خارجہ مزید کام کرنے سے معذرت پر سینیٹرجان کیری کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔

ہیلری کے مد مقابل امریکہ کے ارب پتی بزنس مین اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ شہرت بطور امریکی صدارتی امیدوار ملی۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 1968 میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔1971 میں والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ڈونلڈ ٹرمپ “دی ٹرمپ آرگنائزیشن ” کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے 1988، 2004 اور 2012 میں صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔

2006 اور 2014 میں نیویارک اسٹیٹ کی گورنر شپ کی دوڑ میں بھی کودتے کودتے رہ گئے۔ ٹرمپ ماڈل مینجمنٹ کے تحت 1995سے مس یونیورس اور مس یو ایس اے مقابلے بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے۔ متنازعہ ہونے کے باوجود ٹرمپ مقبولیت کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن سے پیچھے نہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...