یہ پک اینڈ چوز والا معاملہ نہیں، بدعنوانی کرنے والے سب زد میں آئیں گے، فیصلہ بھی قانون کے مطابق ہوگا، چیف جسٹس

یہ پک اینڈ چوز والا معاملہ نہیں، بدعنوانی کرنے والے سب زد میں آئیں گے، فیصلہ ...
یہ پک اینڈ چوز والا معاملہ نہیں، بدعنوانی کرنے والے سب زد میں آئیں گے، فیصلہ بھی قانون کے مطابق ہوگا، چیف جسٹس

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس انتہائی اہم ہے، پک اینڈ چوز والا معاملہ نہیں، تمام درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو انتشار اور بحران سے بچانا چاہتے ہیں، وہ کام کررہے ہیں جو ہمارا ہے ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کارروائی سے کسی کا بھی استحقاق مجروح نہیں کیا جاسکتا۔کسی کے ساتھ کچھ بھی امتیازی نہیں ہوگا، پاناما کی لپیٹ میں سب آئیں گے،بدعنوانی کرنے والے سب اس کیس کی زد میں آئیں گے۔جس کا بھی کیس سنیں گے وہ آئینی اور قانونی ہوگا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’’ہم بادشاہ نہیں کہ قانون سے ہٹ کر جو چاہیں کرتے رہیں‘‘۔عدالت کے لئے بہت آسان تھا کہ معاملہ نیب کے سپرد کردیتے  لیکن ایسا نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہوگا ،قانون کے مطابق ہی ہوگاْ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...