عوامی عدالت میں ہارنے والے اب سپریم کورٹ آگئے ، عمران خان کے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں : طلال چودھری

عوامی عدالت میں ہارنے والے اب سپریم کورٹ آگئے ، عمران خان کے نکاح اور بچے بھی ...
عوامی عدالت میں ہارنے والے اب سپریم کورٹ آگئے ، عمران خان کے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں : طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عوامی عدالت سے ہارنے والے اب سپریم کورٹ میں آگئے ہیں تاہم یہ جنگ بھی وزیر اعظم ویسے ہی جیتیں گے جسے عوامی عدالت میں جیتے ہیں ۔عمران خان کے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں ۔
پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہنوازشریف کو مائنس کرنے کی خواہش نئی نہیں بہت پرانی ہے اور بہت سے لوگ اس کی تکمیل چاہتے ہیں جبکہ ہارے ہوئے لوگ عدالت عظمی میں مائنس ون کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ”آف شور کمپنیوں کے الزامات وہ لوگ لگا رہے ہیں جنکے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں ۔

عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

انکا مزید کہنا تھا کہ مخالفین نے پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی اور اب سی پیک کی سزا دے رہے ہیں کیونکہ یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں اور نوازشریف سے زیادہ انکے بچوں سے خائف ہیں ۔شکست خوردہ لوگ عدالت میں مائنس ون کی کوشش کر رہے ہیں ۔
طلال چودھری نے کہا کہ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کر سکنے والے مائنس نواز شریف چاہتے ہیں اور ہم پر الزامات وہ لگا رہے ہیں جو نوازشریف سے خائف ہیں ۔”شکست خوردہ عناصر ایسے بات کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے “۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نوازشریف پر آف شو ر کمپنیوں کے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ عمران خان کے نکا ح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -