”اب اسکے بعد ایک دن کا بھی وقت نہیں ملے گا “سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو ڈیڈ لائن دیدی ، آخری موقع

”اب اسکے بعد ایک دن کا بھی وقت نہیں ملے گا “سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو ڈیڈ ...
”اب اسکے بعد ایک دن کا بھی وقت نہیں ملے گا “سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو ڈیڈ لائن دیدی ، آخری موقع

  


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس پر فریقین کو الزامات سے متعلق تمام دستاویزات15نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ نے تمام فریقین کو دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ۔

عمران خان کے نکاح اور بچے بھی۔۔۔لیگی رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کو شدید غصہ آئیگا

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب اس کے بعد کسی فریق کو ایک دن کا بھی مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔”جوڈیشل کے قیام سے پہلے تمام دستاویز عدالت میں جمع کرائیں جائیں “۔ ہم نے کیس کے خلاف الزامات لگانے کا راستہ بند نہیں کیا تاہم الزامات سے متعلق تمام تر دستاویز 15نومبر تک پیش کی جائیں ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج ۔۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے 15دن کی استدعا کی مگر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سیاسی رہنماﺅں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ احاطہ عدالت پریس کلب نہیں ہے کہ یہاں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس ہوتی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...