جنرل راحیل شریف ایک دفعہ ریٹائرڈ ہوجائیں ، پھر کوئی میسج بھی نہیں کرے گا: شیخ رشید احمد

جنرل راحیل شریف ایک دفعہ ریٹائرڈ ہوجائیں ، پھر کوئی میسج بھی نہیں کرے گا: شیخ ...
جنرل راحیل شریف ایک دفعہ ریٹائرڈ ہوجائیں ، پھر کوئی میسج بھی نہیں کرے گا: شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں لگنے والے راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن لڑنے کی اپیل پر مبنی پوسٹرز کو بکواس قراردیدیا اور کہاکہ راحیل شریف کل ریٹائر ہوگئے تو کسی نے میسج بھی نہیں کرنااور نہ ہی راحیل شریف کو مسلم لیگ ن میں شامل ہوتادیکھ رہاہوں ، یہ مرجائے گا لیکن چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا۔

”سب نے مجھے منع کیا کہ سیف سے شادی مت کرنا کیونکہ۔۔۔“ کرینہ کپور کا ایسا انکشاف جس پر سب ہی دنگ رہ گئے
سماءٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ پوسٹرز کی کوئی حیثیت نہیں ، وردی اترنے کے بعد کوئی ووٹ نہیں دیتا، مشرف سے پوچھے ، وہ ذاتی طورپر راحیل شریف کو نومبر کے وسط میں ریٹائر ہوتادیکھ رہے ہیں ، توسیع نہیں لے رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یہ شہیدوں کا خاندان ہے ، چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا، مرجائے گا لیکن ن لیگ میں نہیں جائے گا۔

”لندن جائداد کی خریداری کیلئے پیسہ پاکستان سے نہیں گیا“ شریف فیملی کے وکیل کے موقف پر نئی بحث چھڑ گئی

مزید :

قومی -