آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکا ن ہے : محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکا ن ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رواں ہفتے کے دوران بھی پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کثیر مقدار میں فضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

عوامی عدالت میں ہارنے والے اب عدالت آگئے ، عمران خان کے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں : طلال چودھری

گرد آلود دھند( smog)کے ذرات آنکھوں/ گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتے ہیں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ/دھند پڑی۔
محمد فاروق نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 03، قلات منفی 01، استور00 جبکہ لاہور میں کم سے کم 13، اسلام آباد 08، کراچی 19،پشاور 11، گلگت 01، چترال 04، ہنزہ اور کوئٹہ میں 02ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔ 

مزید :

ماحولیات -