امارات میں مقیم پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کررہے ہیں: قونصل جنرل رانا ثمر جاوید

امارات میں مقیم پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کررہے ہیں: قونصل ...
امارات میں مقیم پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کررہے ہیں: قونصل جنرل رانا ثمر جاوید

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے بہترین کام کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں برادر ممالک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید بہتر اور خوشگوار ہورہے ہیں، جس کے اثرات مستقبل میں مثبت ہی نکلیں گے۔

قونصلیٹ آف پاکستان دبئی ناردرن ایمریٹس میں بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ صحافیوں کے تعاون سے قونصلیٹ کی خدمات کا دائرہ تقریباً ہر پاکستانی تک پھیل گیا ہے جبکہ صحافیوں کے ذریعے ہی امارات بھر سے پاکستانیوں کے مسائل کی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں وہ جو دیکھتے ہیں من وعن بیان کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید اور پریس قونصلر عاشق حسین شیخ نے ایک عشائیہ کے دوران کیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافیوں کی واحد رجسٹرڈ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم PJF کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ نے کیا تھا جس میں PJF کے صدر اشفاق احمد اور دیگر عہدیداران سہیل خاور، حافظ زاہد علی، حافظ عظمت انصاری، شیخ محمد پرویز، جمیل احمد خان، زمرد بونیری، سبط عارف، شیراز مغل، ملک خالد، سلیمان جاذب، راجہ اسد، راجہ عرفان، عابد قریشی اور طاہر منیر طاہر موجود تھے۔ اس موقع پر عاشق حسین شیخ نے صحافیوں کے خوشگوار تعلقات مضبوط کرنے اور رکھنے کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مل جل کر ملک و قوم کی بہترین اوربھلائی کے لئے کام کریں گے۔

اس موقع پر PJF کے صدر اشفاق احمدنے واضح کیا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم PJF، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کا حصہ ہے جو گورنمنٹ آف دبئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ اشفاق احمد نے کہا کہ یہاں مقیم صحافیوں کو دوہری ذمہ داریاں نبھانا پڑتی ہیں جن میں ایک تو مقامی قوانین کا احترام اور دوسرے صاف ستھرے اور غیر جانبدارانہ انداز میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...