پاناما لیکس کیس وزیراعظم کے بچوں کے جواب، شریف خاندان نے درخواست میں لگے الزام کو قبول کرلیا

پاناما لیکس کیس وزیراعظم کے بچوں کے جواب، شریف خاندان نے درخواست میں لگے ...
پاناما لیکس کیس وزیراعظم کے بچوں کے جواب، شریف خاندان نے درخواست میں لگے الزام کو قبول کرلیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات میں ایک بات ایسی بھی شامل تھی کہ جسے تسلیم کرکے ایک طرح سے شریف خاندان نے آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔ شریف فیملی کے وکیل کی جانب سے پڑھ کر سنائے گئے جواب میں کہا گیا کہ لندن جائداد نیسکول اور نیلسن انٹرپرائزز نامی آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہے اور مریم نواز ان کمپنیوں کی ٹرسٹی ہیں۔

مزید پڑھیں :"ایسا لگتا ہے آپ ہم سے کچھ چھپا رہے ہیں " جسٹس عظمت سعید کھوسہ کا شریف فیلمی کے وکیل سے سوال

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت سادہ سا کیس ہے، آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے اعتراف کے بعد عدالت کو مطمئن کرنا مالکان کا کام ہے،جب تک عدالت کو مطمئن نہیں کیا جاتا ، کلین چٹ نہیں دیں گے، حسین نواز عدالت میں پیش ہوکر مطمئن کریں، اگرمطمئن نہ کیا گیا تو کیس کسی اور طرف جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...