کراچی میں گرفتاریوں کیخلاف احتجاج، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں، 4مظاہرین گرفتار

کراچی میں گرفتاریوں کیخلاف احتجاج، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، گاڑیوں کی میلوں ...
کراچی میں گرفتاریوں کیخلاف احتجاج، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں، 4مظاہرین گرفتار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف ملیر میںمظاہرین نے احتجا ج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دےد یا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں،علاقے میں واقع سکولوں میں چھٹی کردی گئی جبکہ شہری بھی پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ واراداتوں کے بعد ہونے والی گرفتاریوں خلاف کراچی میں ملیر پندرہ کے علاقے میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے کے شرکا نے ٹرین بھی روک لی تاہم پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا البتہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث علاقے میں واقع سکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔ پولیس نے دھرنے کے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی، چار مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...