عمران اور ریحام کا نکاح 7محرم (31اکتوبر 2014)کو ہوا ،مفتی سعید نے انکشاف کردیا

عمران اور ریحام کا نکاح 7محرم (31اکتوبر 2014)کو ہوا ،مفتی سعید نے انکشاف کردیا
عمران اور ریحام کا نکاح 7محرم (31اکتوبر 2014)کو ہوا ،مفتی سعید نے انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح کرانے والے مفتی سعید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران اور ریحام کا نکاح 6،7محرم (31اکتوبر 2014)کو ہوا تھا ۔اس سے قبل مفتی سعید نے 8جنوری 2015کو اعلان کیا تھا کہ عمران ارو ریحام کا نکاح آج ہوا ہے ۔

فوٹو سیشن کا نکاح دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی ہے:علامہ راغب نعیمی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بتا یا کہ ان کا نکاح 8جنوری 2015کو نہیں بلکہ 7محرم (31اکتوبر 2014)کو ہوا ،ان کا کہنا تھا کہ شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی ۔ریحام خان کے بیان کے بعد مفتی سعید نے بھی تصدیق کردی کہ نکا ح 7محرم کو ہی ہوا تھا ۔ریحام خان نے کہا سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ نکاح کو اتنے عرصے پوشیدہ رکھا جائے گا،دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کے لیے تھی ۔ریحام کے انکشاف کے بعد مفتی سعید بھی پھنس گئے پہلے تو انہوں نے 8جنوری 2015ریحام اور عمران کے نکاح کی تقریب میں نکاح کرانے کا اعلان کیا لیکن اب انہیں بھی اپنا بیان تبدیل کرنا پڑ گیا ۔
عمران خان بھی 31اکتوبر2014کو نکاح کی تردید کرتے تھے ،وہ میڈیا پر الزامات لگاتے اور وضاحتیں پیش کرتے رہے، اپنے ٹویٹ میں کپتان نے کہا تھا کہ ان کی شادی کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے خفیہ بیاہ کا چرچہ پاکستانی میڈیا میں عام ہو گیا۔ بات نکلی تو دور تک چلی گئی اور شادی کی خبریں عالمی میڈیا کی بھی زینت بن گئیں۔ یہ بھی کہا جانے لگا کہ عمران خان کے اہلخانہ بیاہ سے خوش نہیں۔ اسی دوران اکتیس دسمبر دو ہزار چودہ کو کپتان کی بہن منظر عام پر آئیں۔ڈیلی میل کے مطابق علیمہ خان نے نہ صرف بیاہ کی تردید کی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ بھائی نے انہیں ریحام سے شادی نہ کرنے کا یقین دلا دیا ہے۔

مزید :

قومی -