عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے پاناما لیکس کیس کی سماعت پرمشاورت کرنے اور میڈیا سٹریٹیجی بنانے کیلئے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے جو کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا ۔

عمران خان کے نکاح اور بچے بھی۔۔۔لیگی رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کپتان کو شدید غصہ آئیگا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدرات عمران خان خود کریں گے جس میں دیگر اہم رہنما بھی شامل ہو نگے اورآج سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ اس اہم کیس پر میڈیا کو ہینڈل کرنے کیلئے آئندہ کی سٹریٹیجی بھی بنائی جائے گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اس اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی مدعو کر رکھا ہے ۔

مزید : قومی


loading...