سپریم کورٹ کے حکم پر ایفی ڈرین کیس بحال کر دیا گیا ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کے حکم پر ایفی ڈرین کیس بحال کر دیا گیا ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت ...
سپریم کورٹ کے حکم پر ایفی ڈرین کیس بحال کر دیا گیا ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے حکم پر ایفی ڈرین کیس کو بحال کر دیا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد منشیات عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایفی ڈرین کیس کو دوبارہ بحال کر نے کا حکم سنا دیا ہے ۔

عوامی عدالت میں ہارنے والے اب عدالت آگئے ، عمران خان کے نکاح اور بچے بھی آف شور نکلے ہیں : طلال چودھری

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے کیس کو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم دیا ہے جس سے کیس میں مسلم لیگ نواز کے رہنما  حنیف عباسی سمیت نامزد  14ملزموں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ کیس میں حنیف عباسی کے علاوہ سابق وزیر شہاب الدین اور موسیٰ گیلانی سمیت 14ملزم نامزد ہیں ۔ جون 2014ءکو کیس داخل دفتر کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب سپریم کورٹ کے حکم پر اسے دوباہ بحال کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...