پی ایس او نے'آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس، اور آلٹرون پریمیم، کے نام سے اعلیٰ معیار کے پیٹرول کی فروخت شروع کر دی

پی ایس او نے'آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس، اور آلٹرون پریمیم، کے نام سے اعلیٰ ...
پی ایس او نے'آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس، اور آلٹرون پریمیم، کے نام سے اعلیٰ معیار کے پیٹرول کی فروخت شروع کر دی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے آج (پیر) سے کراچی میں ”آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس“ کے نام سے اعلیٰ معیار کے پیٹرول کی فروخت شروع کر دی ہے جبکہ ملک بھر میں اس کی فروخت 3 سے 4 روز میں شروع کر ہو جائے گی۔

پاناما لیکس کیس وزیراعظم کے بچوں کے جواب، شریف خاندان نے درخواست میں لگے الزام کو قبول کرلیا

پی ایس او کی ترجمان نے نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس ٹریبیون“ کو بتایا کہ اعلیٰ معیار کے پیٹرول ”آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس“ کی قیمت موجودہ قیمت سے 5 سے 7 روپے فی لیٹر زیادہ ہو گی تاہم ابھی یہ پیٹرول پہلے سے لاگو قیمت میں ہی فروخت کیا جائے گا اور ریگولیٹرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اعلان کب کیا جائے گا تاہم عموماً ہر مہینے کے آخر میں پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جا تا ہے۔ پی ایس او نے اپنے ”پریمیم ایکس ایل گیسولین“ کا نام بھی تبدیل کر کے ”آلٹرون پریمیم“ رکھ دیا ہے جس کا معیار RON92 ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس او ”پریمیم ایکس ایل گیسولین“ کے نام سے RON87 کے معیار کا پیٹرول فروخت کر رہی تھی۔ تاہم اب ”آلٹرون پریمیم“ کے نام سے بیچے جانے والے پیٹرول کا معیار RON92 ہو گا جبکہ ”آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس“ کے نام سے بیچے جانے والے پیٹرول کا معیار RON95-97 ہو گا۔

جنرل راحیل شریف ایک دفعہ ریٹائرڈ ہوجائیں ، پھر کوئی میسج بھی نہیں کرے گا: شیخ رشید احمد

پاکستان سٹیٹ آئل کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ عمران الحق کا کہنا ہے کہ ”آلٹرون پریمیم اور آلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس پیٹرول متعارف کرا کر ہم نے لاکھوں صارفین کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔“

مزید : بزنس


loading...