نئی نویلی دلہن سے جھگڑا، دولہا نے خود کو آگ لگا لی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن سے معمولی بات پر جھگڑا، نوجوان نے خود کو آگ لگا لی جسے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آن لائن کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر591گ ب کے قریب رہائش پذیر محمداکمل کی ایک مہینہ قبل شادی ہوئی تھی گزشتہ روز اپنی اہلیہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر مشتعل نو جوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔