بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت، بلا اشتعال گولہ باری،3شہری شہید

بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت، بلا اشتعال گولہ باری،3شہری شہید
بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت، بلا اشتعال گولہ باری،3شہری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولا کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ ”اب تک نیوز“ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے راولا کوٹ آزاد کشمیر میں نکیال اورکیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف کا کھاریاں اور گوجرانوالہ میں مشقوں کا دورہ ، بریفنگ بھی دی گئی

بھارتی فوجیوں نے بالاکوٹ، لنجوت، دبسی اوردیگر دیہی علاقوں کونشانہ بنایا، فائرنگ اور گولہ باری کے باعث متعددگھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کومو¿ثرجواب دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راولا کوٹ آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےپانچ افرادزخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -